تلنگانہ: درخت کی شاخیں کاٹتے کے دوران بجلی کا جھٹکہ کسان ہلاک
راجندرریڈی کی بیوی وِجیا نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر کے پاس بجلی کی سپلائی بند کئے بغیر کام شروع کرنے کی وجہ سے ہی اُس کے شوہر کی موت واقع ہوئی ہے۔

حیدرآباد: درخت کی شاخیں کاٹتے وقت ایک کسان حادثاتی طور پر بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے نانچرلہ کے قریب پیش آیا۔
محکمہ بجلی کے ملازمین نے بجلی کی تاروں کے نیچے درختوں کی شاخوں کو ہٹانے کا کام شروع کیا۔
راجندرریڈی عمر (43) کچھ کسانوں کے ساتھ وہاں گیا اور وہ ایک درخت کی شاخ کو ہٹا رہا تھا جو ٹرانسفارمر کی تاروں کے سامنے تھی۔اسی دوران حادثاتی طور پر وہ بجلی کی تار سے چھو گیا جس کے نتیجہ میں اُسے شدید جھٹکا لگا اور وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔
مقامی افراد نے فوری طور پر اُسے 108 ایمبولینس کے ذریعہ جگتیال اسپتال منتقل کیا لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
راجندرریڈی کی بیوی وِجیا نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر کے پاس بجلی کی سپلائی بند کئے بغیر کام شروع کرنے کی وجہ سے ہی اُس کے شوہر کی موت واقع ہوئی ہے۔
ای ڈی ای ورن کمار، اے ای مدھو، مارکٹ چیئرمین رامولو گوڑ، اور نانچرلہ سنگل ونڈو چیئرمین وینوگوپال سمیت دیگر افراد نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور سرکاری سطح پر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔