انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ سلکھشنا پنڈت کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

وہ 71 برس کی تھیں ۔ کل شام 7 بجے کے قریب دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ناناوتی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ انہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی اور وہ کافی عرصہ سے بیمار بھی تھیں ان کے بھائی اور موسیقار للت پنڈت نے ان کی موت کی تصدیق کی ۔

ممبئی: بالی ووڈ کی سرکردہ اداکارہ اور گلوکارہ سلکھشنا پنڈت کا جمعرات کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!

وہ 71 برس کی تھیں ۔ کل شام 7 بجے کے قریب دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ناناوتی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ انہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی اور وہ کافی عرصہ سے بیمار بھی تھیں ان کے بھائی اور موسیقار للت پنڈت نے ان کی موت کی تصدیق کی ۔

ان کی موت کی خبر کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی
سلکھشنا پنڈت نے 1975 میں سنجیو کمار کے ساتھ "الجھن” سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر اپنے دور کے تقریبا تمام ٹاپ اسٹارز کے ساتھ کام کیا جن میں راجیش کھنہ ، ششی کپور اور ونود کھنہ وغیرہ جیسے ہیرو شامل تھے

۔
ان کی دیگر بڑی فلمیں "سنکوچ” ، "ہیرا پھیری” ، "خاندان” اور "دھرم کانٹا” ہیں ۔

ایک پلے بیک گلوکارہ کے طور پر ان کا متوازی اور متاثر کن کریئر بھی تھا اور انہوں نے "تو ہی ساگر تو ہی کنارا” ، "پردیسیا تیرے دیس میں” ، "بیقرار دل ٹوٹ گیا” اور "سوموار کو ہم ملے” جیسے ہٹ گانے گائے ۔