جرائم و حادثات

سگنل توڑتے ہوئے ایک مال گاڑی دوسری سے ٹکرائی

ریلوے ذرائع نے ابتدائی معلومات کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں ایک لوکو پائلٹ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

شہڈول: مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کے سنگھ پور ریلوے اسٹیشن پر آج صبح ایک مال گاڑی سگنل توڑ کر دوسری کھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی۔

ریلوے ذرائع نے ابتدائی معلومات کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں ایک لوکو پائلٹ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

حادثہ صبح چھ بجے کے قریب پیش آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک مال گاڑی نے انوپ پور- کٹنی کے درمیان سنگھ پور ریلوے اسٹیشن پر سگنل پارکردیا، جس کی وجہ سے وہ آگے کھڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد اس ریل ٹریک پر ٹریفک بھی متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

ذریعہ
یواین آئی