حیدرآباد

کے سی آر کو صحت یاب ہونے میں 8 ہفتے لگیں گے: ڈاکٹرس

ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد کہاکہ کے سی آر کے کولہے ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ اُنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہاکہ ان کی صحت اب مستحکم ہے۔ کے سی آر کی آج شام کولہے کی تبدیلی کی سرجری کی جائے گی۔

حیدرآباد: بی آر ایس سربراہ کے سی آر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جمعرات کی رات کے سی آر پاؤں پھسل کر گرجانے سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں فورطورپر سوماجی گورہ کے یشودا اسپتال میں شریک کروایا گیا۔

متعلقہ خبریں
حضرت مظہر الدین چشتی القادری رحمہ اللہ کے 54ویں عرس کی تقاریب اختتام پذیر—ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”

ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد کہاکہ کے سی آر کے کولہے ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ اُنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہاکہ ان کی صحت اب مستحکم ہے۔ کے سی آر کی آج شام کولہے کی تبدیلی کی سرجری کی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی کے سی آر کی صحت کے بارے میں افسوس کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا ایکس پر مودی نے کہاکہ کے سی آر کی چوٹ کے بارے میں سنا تو مجھے بہت دکھ ہوا۔ اُنہوں نے کہاکہ وہ خدا سے دعا کرتے ہیں کہ کے سی آر جلد سےجلد صحت ہوجائیں۔

ایم ایل سی کویتا نے بھی ایکس پر بی آر ایس سربراہ کے سی آر کی صحت کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ کے سی آر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور وہ فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ کویتا نے کے سی آر کیلئے فکرمند عوام کا شکریہ ادا کیا۔