کاغذ نگر میں پُل منہدم (معہ تصاویر)
اس واقعہ کے ساتھ ہی ٹریفک کو روک دیاگیا۔اس واقعہ میں کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔شدید بارش کی وجہ سے بریج کا ایک حصہ جزوی طورپر پانی میں ڈوب گیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاغذنگر منڈل میں پداواگونہر پر تعمیر کردہ پُل کا ایک بڑاحصہ گرگیا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی ٹریفک کو روک دیاگیا۔اس واقعہ میں کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔شدید بارش کی وجہ سے بریج کا ایک حصہ جزوی طورپر پانی میں ڈوب گیا تھا۔
گذشتہ سال بارش کے دوران یہ بریج ایک طرف جھک گیا۔اس کے دو پلرس اور تین سلابس کل شب اچانک ٹوٹ گئے۔
مقامی افراد نے اس کی تصاویراور ویڈیوز لے کر سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر شئیر کیں۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی سرپورکے رکن اسمبلی کونیروکونپا اور پنچایت راج محکمہ کے اگزیکٹیوانجینئررام موہن نے اس پُل کامعائنہ کیا۔
کونیرو کونپا نے کہا کہ جلد ازجلد اس کی مرمت کاکام کیاجائے گا۔
محکمہ پنچایت راج کے حکام نے پہلے ہی تین کروڑروپئے کے تخمینی صرفہ سے ستوں کی مرمت کی تجاویز بھیج دی ہیں۔
انسانی جانوں کے اتلاف کو روکنے کیلئے مقامی پولیس نے وہاں دیوار بنادی اور ٹریفک کو روک دیا ہے۔گاڑی سواروں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ متبادل روٹس اختیار کریں۔