حیدرآباد

ابراہیم پٹنم میں بی آر ایس اور کانگریس کے کارکن متصادم

پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ان دونون جماعتوں کے کارکنوں کو منتشرکردیا۔ ابراہیم پٹنم میں کانگریس اور بی آر ایس کے کارکن اپنی اپنی جماعتوں کے امیدواروں کے حق میں مہم چلارہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم علاقہ میں حکمران جماعت بی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں میں بحث وتکرار اورتصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں علاقہ میں کچھ دیر ک لئے کشیدگی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ان دونون جماعتوں کے کارکنوں کو منتشرکردیا۔ ابراہیم پٹنم میں کانگریس اور بی آر ایس کے کارکن اپنی اپنی جماعتوں کے امیدواروں کے حق میں مہم چلارہے تھے۔

 پرانے پولیس اسٹیشن کے قریب دونوں جماعتوں کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہوا جس پر دونوں گروپوں کے درمیان بحث وتکرارہوگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ کانگریس اور بی آر ایس پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں میں دھکم پیل بھی دیکھی گئی۔

صورتحال کو بے قابو ہوتا دیکھ کر وہاں موجود پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں کے جذبات کو سرد کیا اور ان کو منتشر کرتے ہوئے حالات کو بگڑنے سے روک دیا۔اس واقعہ سے علاقہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔