حیدرآباد

بی آرایس حکومت نے غریبوں کے مسائل کو نظرانداز کیا: وزیر اطلاعات پی سرینواس ریڈی

وزیرموصوف نے کھمم دیہی منڈل کے منگلا گوڈم میں عوامی حکمرانی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلی حکومت کے دور حکومت میں ریاست کو کافی زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس نے 6.71 لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیراطلاعات پی سرینواس ریڈی نے غریبوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے پر پچھلی بی آرایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن میں 16 گھنٹے خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

وزیرموصوف نے کھمم دیہی منڈل کے منگلا گوڈم میں عوامی حکمرانی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلی حکومت کے دور حکومت میں ریاست کو کافی زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس نے 6.71 لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔

 سابق وزیراعلی نے قرض حاصل کرتے ہوئے عمارتیں بنوائیں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی کابینہ کے پہلے اجلاس میں 6ضمانتیں منظور کی گئیں۔

یہ کانگریس حکومت کے خلوص کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت بنتے ہی خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔ ہم نے آروگیہ سری کوریج کو بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا۔