دیگر ممالک

پولینڈ میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

پولش پریس ایجنسی نے ریاستی فائر سروس کی اہلکار مونیکا نوواکوسکا برائنڈا کے حوالے سے بتایا کہ جہاز میں تین پائلٹ تھے، جن میں سے ایک کی موت ہو گئی، ایک زخمی اور تیسرا بغیر کسی نقصان کے بچ گیا۔

وارسا: پیر کی شام وسطی پولینڈ میں سیسنا کا ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا، جس میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے پولینڈ کی فائر سروس کے چیف کمانڈنٹ آندریج بارٹکویک نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا: "کراسینوشہر میں طیارہ اس ہینگر سے ٹکرا گیا جہاں لوگ پناہ لئے ہوئے تھے ان کا کہنا تھا کہ خراب موسم میں طیارے کے لینڈنگ کے باعث حادثے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
قتل کے ملزم مندر پجاری کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا

پولش پریس ایجنسی نے ریاستی فائر سروس کی اہلکار مونیکا نوواکوسکا برائنڈا کے حوالے سے بتایا کہ جہاز میں تین پائلٹ تھے، جن میں سے ایک کی موت ہو گئی، ایک زخمی اور تیسرا بغیر کسی نقصان کے بچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اموات میں پناہ لینے والے بھی شامل ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

a3w
a3w