بی آر ایس صرف تلنگانہ عوام کوجوابدہ: تارک راما راو
راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس صرف تلنگانہ کے عوام کے سامنے جوابدہ ہے، نہ کہ بی جے پی یا کانگریس کے سامنے۔راما راؤ نے کہاکہ یہی غرور اور حق بجانب ہونے کا احساس کانگریس کو موجودہ سیاسی منظرنامے میں ناکام بنا گیا۔
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس لیڈرجئے رام رمیش کے اس بیان کو مسترد کر دیا کہ نائب صدر کے انتخابات میں ووٹ نہ دینے والی جماعتیں بالواسطہ طور پر بی جے پی کی حمایت کر رہی ہیں۔
راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس صرف تلنگانہ کے عوام کے سامنے جوابدہ ہے، نہ کہ بی جے پی یا کانگریس کے سامنے۔راما راؤ نے کہاکہ یہی غرور اور حق بجانب ہونے کا احساس کانگریس کو موجودہ سیاسی منظرنامے میں ناکام بنا گیا۔
یا آپ ہمارے ساتھ ہیں یا وہ’والا دعویٰ بے معنی ہے اور ایسا دکھانے کی کوشش ہے جیسے ملک دو حصوں میں بٹا ہوا ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ بی آر ایس صرف تلنگانہ کے عوام کے لئے جوابدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہ کانگریس کی بی ٹیم ہیں اور نہ بی جے پی کی۔ ہم تلنگانہ کے عوام کی اے ٹیم ہیں۔ براہ کرم اپنی ناکامیوں پر توجہ دیں اور ہمیں جھنجھوڑنا بند کریں۔بی آر ایس کے کارگزار صدر نے کہا کہ کانگریس اب بھی ملک کی سیاست کو فرسودہ سوچ کے تحت دیکھتی ہے،
جس کی وجہ سے علاقائی جماعتیں الگ کیمپوں میں تقسیم ہو جاتی ہیں اور یہی سوچ پارٹی کو زیادہ تر ریاستوں میں انتخابی نقصان پہنچا چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری واحد وفاداری تلنگانہ کے عوام کے لئے ہے۔ ان کی بھلائی، ان کی خواہشات اور دہلی میں ان کی آواز کی نمائندگی ہماری ذمہ داری ہے، دہلی میں طاقت کے کھیل نہیں۔