حیدرآباد

کنٹونمنٹ سکندرآباد کی بی آر ایس ایم ایل اے لاسیہ نادیتھا کی المناک سڑک حادثے میں موت

ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو میں آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر ایک تباہ کن سڑک حادثہ میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی ایم ایل اے لاسیہ نادیتھا کی موت واقع گئی۔ وہ سکندرآباد میں کنٹونمنٹ حلقہ کی نمائندگی کرتی تھیں۔

حیدرآباد: ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو میں آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر ایک تباہ کن سڑک حادثہ میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی ایم ایل اے لاسیہ نادیتھا کی موت واقع گئی۔ وہ سکندرآباد میں کنٹونمنٹ حلقہ کی نمائندگی کرتی تھیں۔

متعلقہ خبریں
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
ویڈیو: تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل اے سمیت کئی پارٹی لیڈران گرفتار
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
مسلم قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ

لاسیہ کی عمر 33 برس تھی۔ یہ حادثہ جمعہ کی اولین ساعتوں میں اس وقت پیش آیا جب وہ سکندرآباد سے سدا شیو پیٹ جارہے تھے کہ ڈرائیور نے اچانک گاڑی پر توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار سڑک کنارے ریلنگ سے ٹکرا گئی۔  

افسوسناک طور پر لاسیہ نادیتھا موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے ایک خانگی اسپتال میں شریک کرادیا گیا ہے۔

مہلوک ایم ایل اے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پٹن چیرو ایریا اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں اسے چکڑ پلی میں واقع ان کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

لاسیہ نادیتھا اس سے پہلے بھی ایک سڑک حادثہ سے دوچار ہوئی تھیں۔ ایک مرتبہ نلگنڈہ سے حیدرآباد لوٹتے ہوئے ایک سڑک حادثہ میں وہ زخمی ہوئی تھیں۔

قبل ازیں19 فروری کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کے والد کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ کنٹونمنٹ سکندرآباد سے بی آر ایس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔  

لاسیہ نادیتھا کے بے وقت انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے ٹویٹر پر لکھا کہ آج صبح نوجوان قانون ساز کے تباہ کن نقصان کی خبر سنتے ہوئے بیدا ہوا۔ وہ ایک ابھرتی ہوئی لیڈر تھیں۔ میری دلی دعائیں اس خوفناک اور مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ ہیں۔