سوشیل میڈیاکھیل

ناقابلِ یقین شکست کے بعد محمد سراج رو پڑے

اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹویں بار ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرلی اور ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے میں ناکام رہی۔

گجرات: آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈین کھلاڑی رو پڑے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹویں بار ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرلی اور ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے میں ناکام رہی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کے ارمانوں پر پانی پھیر کر ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کر وا دیا۔

ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر شاندار 137 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لبوشین نے 58 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی انڈین ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں ہار کے بعد رو پڑے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد انڈین بولر محمد سراج اور دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔

انڈین کپتان روہت شرما کے آنکھوں میں بھی بظاہر آنسو دکھائی دئیے۔

واضح رہے کہ فائنل سے پہلے ہندوستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، گروپ اسٹیج کے 9 میچز اور پھر سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

a3w
a3w