قومی
وزیر اعظم نے سوامی وویکانند کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ’’میں سوامی وویکانند جی کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اُن کے خیالات اور نظریات ہمارے معاشرے کے لیے آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سوامی وویکانند کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سوامی وویکانند جی کے خیالات اور اُن کا نظریہ آج بھی ہمارے معاشرے کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
انہوں نے ہماری تاریخ اور ثقافتی ورثے کے تئیں فخر اور اعتماد کا جذبہ پیدا کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ’’میں سوامی وویکانند جی کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اُن کے خیالات اور نظریات ہمارے معاشرے کے لیے آج بھی رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔
انہوں نے ہماری تاریخ اور ثقافت پر فخر اور اعتماد کا جذبہ بیدار کیاہے۔ انہوں نے خدمت اور ہمدردی کے راستے پر چلنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔