تلنگانہ
تلنگانہ کےضلع سدی پیٹ میں بس، لاری سے متصادم۔6 افراد زخمی
اس حادثہ میں بس ڈرائیور سمیت 6افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، جے بی ایس بس اسٹیشن سے سدی پیٹ کی طرف جانے والی بس اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب لاری نے اچانک بریک لگا دیئے جس کے باعث بس ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گاڑی پیچھے سے لاری سے ٹکراگئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ کے قریب علاقہ گورارام میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں راجیو راہداری پر آر ٹی سی بس سامنے جانے والی لاری سے ٹکرا گئی۔
اس حادثہ میں بس ڈرائیور سمیت 6افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، جے بی ایس بس اسٹیشن سے سدی پیٹ کی طرف جانے والی بس اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب لاری نے اچانک بریک لگا دیئے جس کے باعث بس ڈرائیور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گاڑی پیچھے سے لاری سے ٹکراگئی۔
حادثہ کے وقت بس میں 6مسافر سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ بس ڈرائیور اور ایک مسافر کی حالت تشویشناک ہے،
جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے گجویل کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے وہاں پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کاآغازکردیا۔