حیدرآباد

کیبن عملہ کارکن اچانک علیل۔سعودی ایئر لائنس کے طیارہ کی حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرآج صبح طیارہ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائنس کا طیارہ (SV-845) بنکاک سے جدہ جا رہاتھا کہ طبی ایمرجنسی کے باعث پائلٹس نے طیارہ کا رخ شمس آبادایرپورٹ کی طرف موڑ دیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرآج صبح طیارہ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائنس کا طیارہ (SV-845) بنکاک سے جدہ جا رہاتھا کہ طبی ایمرجنسی کے باعث پائلٹس نے طیارہ کا رخ شمس آبادایرپورٹ کی طرف موڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل


اطلاعات کے مطابق، دوران پرواز کیبن عملہ کا ایک رکن اچانک شدید علیل ہو گیا جسے ابتدائی طور پر دل کا دورہ پڑنا بتایا جا رہا ہے۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے فوری طور پر شمس آباد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

طیارے کے اترتے ہی ایئرپورٹ کی میڈیکل ٹیم نے طیارہ کے اندر ہی مریض کو ابتدائی طبی امداد دی لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے گرین چینل کے ذریعہ فوری طور پر جوبلی ہلز کے اپولو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سعودی ایئر لائنز کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ طبی کارروائی مکمل ہونے کے بعد طیارہ واپس جدہ کے لیے روانہ ہوگا۔