شمالی بھارت

یوپی میں عید سے قبل سرکاری احکام جاری

عید اور اکشے ترتیا جیسے آنے والے تہواروں کے پیش نظر حکومت اترپردیش نے آج ریاست میں پروگراموں کے انعقاد کے بارے میں ہدایات جاری کی ہیں

لکھنؤ: عید اور اکشے ترتیا جیسے آنے والے تہواروں کے پیش نظر حکومت اترپردیش نے آج ریاست میں پروگراموں کے انعقاد کے بارے میں ہدایات جاری کی ہیں اور حکم دیا ہے کہ سڑکوں اور ٹرافک میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے کوئی مذہبی پروگرام منعقد نہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
مسجد یکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں تذکرۂ شہدائے کرام جلسوں کے اختتام پر جلسۂ اظہار تشکّر کا انعقاد
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
مسجد ایکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں دس روزہ تذکرۂ شہداۓ کرام کے چھٹے جلسے کا انعقاد
مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا سوامی پرساد موریہ کا کمشنر کو مکتوب
لکھنؤ چلڈرنس پارک میں لاشوں کو جلانے کا واقعہ، عہدیدار خاموش

محکمہ داخلہ کے پرنسپال سکریٹری سنجے پرساد، ڈائرکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) آرکے وشواکرما اور دیگر سینئر عہدیداروں نے ریاست میں تعینات تمام فیلڈ آفیسرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

ڈی جی پی وشواکرما نے کہا کہ مذہبی مقامات کی سکیورٹی کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں اور حساس علاقوں میں اضافی پولیس فورس بھی تعینات کی جائے۔

انہوں نے فیلڈ میں تعینات تمام متعلقہ عہدیداروں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ مذہبی پروگرام، عبادات وغیرہ پہلے سے طے شدہ مقامات پر ہی ادا کئے جائیں۔

کسی بھی حالت میں سڑکوں اور ٹرافک میں خلل ڈالتے ہوئے کوئی مذہبی پروگرام منعقد نہ کیا جائے۔ بیان کے مطابق کوئی مذہبی جلوس یا کوئی اور جلوس بغیر اجازت نہ نکالا جائے۔ صرف روایتی مذہبی جلوسوں کو اجازت دی جائے اور نئی تقاریب کیلئے غیر ضروری اجازت نہ دی جائے۔

پرساد نے کہا کہ ریاست کے ہر شہری کی حفاظت و سلامتی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ رمضان کا مہینہ جاری ہے۔ عیدالفطر، اکشے ترتیا اور پرشورام جینتی 22 اپریل کو ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ہے۔ موجودہ ماحول میں پولیس کو زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔