یوروپ

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے استعفیٰ دے دیا (ویڈیو)

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی ہی پارٹی کے اراکین کی بغاوت کا سامنا کرنے اور اپنی پالیسیوں کی وجہ سے غیر مقبول ہونے کے بعد کینڈین وزیر اعظم اور کینڈین لبرل پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اوٹاوا : کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی ہی پارٹی کے اراکین کی بغاوت کا سامنا کرنے اور اپنی پالیسیوں کی وجہ سے غیر مقبول ہونے کے بعد کینڈین وزیر اعظم اور کینڈین لبرل پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کینڈین رہنما نے ایک نیوز کانفرنس میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
فائیو آئی پارٹنرس نے انٹلیجنس جانکاری دی تھی

دریں اثنا اطلاعات کے مطابق حال ہی میں، وزیر اعظم سے بات کرنے والے ایک ذریعہ نے کہا کہ ٹروڈو کو احساس ہے کہ لبرل کاکس سے ملاقات کرنے سے پہلے، انہیں پارٹی کے بارے میں ایک اہم بیان دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایسا نہ لگے کہ انہیں اپنے ہی ارکان پارلیمنٹ نے باہر کردیا ہے۔

فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ وہ نئے لیڈر کی آمد تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے یا پہلے ہی استعفی دے دیں گے۔لبرل پارٹی کی قومی ایگزیکٹو، جو قیادت کے معاملات پر فیصلہ کرتی ہے، اس ہفتے میٹنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ شاید، یہ ملاقات کاکس کے اجلاس کے بعد ہو سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 16 دسمبر کو وزیر خزانہ اور نائب وزیر اعظم کے عہدے میں کرسٹیا فری لینڈ کے استعفیٰ دینے کے بعد سے جسٹسن ٹروڈو خاموش ہیں، جس کی وجہ سے لبرل ارکان پارلیمنٹ نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اس دن عہدہ چھوڑ دیا جس دن انہیں اپنا اقتصادی اور مالیاتی اپ ڈیٹ دینا تھا۔