مہاراشٹرا

بی جے پی میں دستوربدلنے کی ہمت نہیں،بھگواجماعت صرف چیخ پکارکرتی ہے:ر اہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی چیخ پکارکرتی ہے لیکن اس کے اندر اتنی ہمت نہیں ہے کہ دستورکو بدل سکے۔ سچائی اور عوام کی تائید ہمارے ساتھ ہے۔

ممبئی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ برسرِاقتدار بی جے پی چیخ پکارکرتی ہے لیکن اس کے اندردستور کو تبدیل کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے زوردے کرکہا کہ سچائی اور ملک کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

غور طلب ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت کمارہیگڈے نے حال میں کہاتھا کہ دستور میں ترمیم کیلئے ان کی پارٹی کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دوتہائی اکثریت درکار ہے۔ بی جے پی نے بعدازاں یہ کہہ کر اننت کمار کے ریمارکس سے پلہ جھاڑنے کی کوشش کی تھی کہ یہ ان کی نجی رائے ہے۔ اس نے ان سے اس پر وضاحت طلب کی تھی۔

 راہول گاندھی منی بھون (مہاتماگاندھی کو ممبئی والا مکان) سے اگست کرانتی میدان تک نیائے سنکلپ پدیاترا کے بعد ایک ہال میں مجمع سے خطاب کررہے تھے۔ اگست کرانتی میدان میں 1942ء میں انگریزو ہندوستان چھوڑدو تحریک شروع ہوئی تھی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی چیخ پکارکرتی ہے لیکن اس کے اندر اتنی ہمت نہیں ہے کہ دستورکو بدل سکے۔ سچائی اور عوام کی تائید ہمارے ساتھ ہے۔ حلقہ ویناڈ کے رکن لوک سبھا نے کہا کہ موجودہ لڑائی صرف بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان ہے۔

ایک سوچ یہ ہے کہ ملک کو مرکزی طور پر چلایاجاسکتا ہے جہاں ایک شخص کے پاس ساری جانکاری ہے۔ اس کے برخلاف ہم‘ اقتدار کو غیرمرکوز کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ عوام کی آواز سنی جانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی شخص کے پاس آئی آئی ٹی کی ڈگری ہے تو یہ ڈگری اسے کسان سے زیادہ جانکار نہیں بناتی۔

 سابق صدرکانگریس نے کہا کہ مودی اور آرایس ایس کا ویژن ہے کہ ساری جانکاری صرف ایک شخص کے پاس ہے۔ کسان‘مزدور اور بے روزگارنوجوانوں کے پاس کوئی نالیج  نہیں ہے۔ ہفتہ کے دن کانگریس رکن پارلیمنٹ نے ممبئی میں امبیڈکرمیموریل پرخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اور دستور کی تمہید پڑھتے ہوئے اپنی 63 روزہ بھارت جوڑونیائے یاترا ختم کردی۔

یہ یاترا 14جنوری کو گڑبڑزدہ ریاست منی پور سے شروع ہوئی تھی۔ ممبئی میں آج راہول گاندھی کی پدیاترا میں ان کی بہن پرینکاگاندھی وڈرا اور مہاتماگاندھی کے پڑپوتے تشارگاندھی کے علاوہ کانگریس حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپوزیشن بلاک میں شامل بعض جماعتوں کے ارکان نے بھی حصہ لیا۔

a3w
a3w