دہلی

وائناڈ کیلئے اپنی بہن سے بہتری نمائندہ کا تصور نہیں کرسکتا: راہول گاندھی

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے اور گاندھی بھی چہارشنبہ کو نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر محترمہ واڈرا کے ساتھ موجود رہیں گے۔

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے آج اپنے سابقہ لوک سبھا ​​حلقے کی تعریف کرتے ہوئے اس سیٹ کے لئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو بہترین نمائندہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
وائناڈ میں زمین کے نیچے سے آنے والی آوازیں سنیں گئیں
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی

 اور کہا کہ وہ اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتے کہ وائناد کے لیے ان کی بہن سے بہتر کوئی نمائندہ ہو سکتا ہے قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ واڈرا وایناڈ کی ضرورتوں کی پرجوش وکیل ہوں گی اور پارلیمنٹ میں ایک طاقتور آواز ہوں گی، گاندھی نے ‘ ایکس ‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا "وائناڈ کے لوگوں کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے اور میں ان کے لیے اپنی بہن پرینکا گاندھی سے بہتر نمائندہ کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

راہول گاندھی نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ وہ وایناڈ کی ضروریات کے لیے ایک پرجوش وکیل اور پارلیمنٹ میں ایک طاقتور آواز ثابت ہوں گی۔‘‘ کل 23 اکتوبر کو ہمارے ساتھ شامل ہوں، جب وہ وایناڈ لوک سبھا حلقہ کے لیے اپنا نامزدگی داخل کریں گی۔ آئیے ایک ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ وائناد کی نمائندگی پیار سے ہوتی رہے۔”

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے اور مسٹر گاندھی بھی چہارشنبہ کو نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر محترمہ واڈرا کے ساتھ موجود رہیں گے۔

خیال رہے کہ گاندھی کے اتر پردیش میں رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے کے بعد وایناڈ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔