دہلی

مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس

حق معلومات قانون کے وضع کئے جانے کے 18 سال مکمل ہونے پر کانگریس نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت مسلسل اس قانون کو اور اس کی دفعات کو کمزور کرنے اور وزیراعظم کے مدح سراؤں کو اس کے کمشنرس کے طورپر مقرر کرنے اور درخواستوں کو مسترد کرنے کی کوششیں کرتی رہی ہے۔

نئی دہلی: حق معلومات قانون کے وضع کئے جانے کے 18 سال مکمل ہونے پر کانگریس نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت مسلسل اس قانون کو اور اس کی دفعات کو کمزور کرنے اور وزیراعظم کے مدح سراؤں کو اس کے کمشنرس کے طورپر مقرر کرنے اور درخواستوں کو مسترد کرنے کی کوششیں کرتی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مایا وتی اور پرینکا گاندھی کا دورۂ حیدرآباد
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
ای وی ایم بنانے والوں کے نام ظاہر کرنے سے انکار
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
بی جے پی کے خلاف لڑنے ممتا بنرجی بے حد ضروری: جئے رام رمیش

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ آر ٹی آئی قانون کم ازکم 2014 تک انقلاب پذیر تھا۔ اس کے بعد مودی حکومت نے اس قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں۔

آر ٹی آئی کے انکشافات کی وجہ سے خود وزیراعظم کے لئے انتہائی پشیمان کن صورتِ حال پیدا ہورہی تھی اور یہی چیز اس میں ترمیم کی وجہ بنی۔

میں نے سپریم کورٹ میں چند ترمیمات کو چیلنج کیا تھا اور مجھے ابھی بھی امید ہے کہ اس درخواست کی جلد سماعت کی جائے گی کیونکہ آر ٹی آئی قانون تیزی سے ”اوم شانتی“ کے موقف میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔

رمیش نے 25 جولائی 2019 کو آر ٹی آئی قانون میں متعارف کرائی گئی چند اہم ترمیمات میں اپنی مداخلت سے بھی واقف کرایا۔

واضح رہے کہ حق معلومات قانون 2005 کے تحت سرکاری معلومات کے لئے شہریوں کی درخواست پر بروقت جواب دینا لازمی ہے۔ آر ٹی آئی قانون 12 اکتوبر 2005 سے نافذ ہوا تھا۔

a3w
a3w