حیدرآباد
حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں کارالٹ گئی۔خاتون زخمی
اطلاعات کے مطابق حادثہ کے وقت ایئر بیگ کھل جانے سے خاتون کی جان بچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بچاوکارروائیاں انجام دیں۔ خاتون ڈرائیور ڈرائیونگ سیٹ میں پھنس گئی تھی، جسے شیشے توڑ کر باہر نکالا گیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں کل شب ایک کارالٹ گئی۔اس حادثہ میں کار میں سوار خاتون شدیدزخمی ہوگئی۔
یہ کار تیز رفتار کے ساتھ جارہی تھی کہ بے قابو ہوکر پہلے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی اور پھر الٹ گئی۔ حادثہ میں کار میں سوار ایک نوجوان خاتون زخمی ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ کے وقت ایئر بیگ کھل جانے سے خاتون کی جان بچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بچاوکارروائیاں انجام دیں۔ خاتون ڈرائیور ڈرائیونگ سیٹ میں پھنس گئی تھی، جسے شیشے توڑ کر باہر نکالا گیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خاتون مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔