مشرق وسطیٰ

آیت اللہ خامنہ ای نے نئے کمانڈر مقرر کردیئے

ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے دن نئے فوجی کمانڈرس کا تقرر کردیا کیونکہ تہران پر اسرائیلی حملہ میں ملک کے کلیدی سیکوریٹی عہدیدار مارے گئے۔

تہران (آئی اے این ایس) ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے دن نئے فوجی کمانڈرس کا تقرر کردیا کیونکہ تہران پر اسرائیلی حملہ میں ملک کے کلیدی سیکوریٹی عہدیدار مارے گئے۔

سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا نے یہ اطلاع دی۔ آج صبح تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی لہر میں چیف آف اسٹاف آرمڈ فورسس محمد باقری‘ کمانڈر پاسداران ِ انقلاب ِ اسلامی حسین سلامی اور خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکوارٹرس کے سربراہ غلام علی راشد کی موت واقع ہوئی۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے عبدالرحیم موسوی کو نیا چیف آف اسٹاف آرمڈ فورسس‘ محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب ِ اسلامی کا نیا کمانڈر اور علی شادمانی کو خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرس کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملہ میں 6 نیوکلیر سائنسداں بشمول محمد مہدی تہرانچی اور فریدون عباسی شامل ہیں۔