تلنگانہ

کار، نہر میں گرپڑی۔ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں حادثہ، 3 افراد زخمی: ویڈیو

سڑک پر دھوئیں کے سبب راستہ نظرنہ آنے کی وجہ سے کارچلانے والے نے اس کا توازن کھودیااوریہ کارنہر میں گرپڑی۔

حیدرآباد: سڑک پر دھوئیں کے سبب راستہ نظرنہ آنے کی وجہ سے کارچلانے والے نے اس کا توازن کھودیااوریہ کارنہر میں گرپڑی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے نرمل۔سارنگاپورمنڈل میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا رادھاکرشنااپنے ارکان خاندان کے ساتھ ناگپورجارہاتھا کہ کل شب محبوب آبادگھاٹ سکشن کے قریب سڑک پر دھوئیں کی وجہ سے راستہ نظرنہیں آیا اور اس نے کارکاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کارکھائی میں گرپڑی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک خاتون سمیت تین زخمیوں کو نکال کرعلاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔اس حادثہ میں یہ تینوں معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ رادھا کرشنا، ان کی بیوی وینکٹا درگا کلیانی اور بیٹا پریم سائی کار میں پھنس گئے تھے۔پولیس نے کہا کہ یہ خاندان ناگپور میں رادھا کرشنا کے دوست سے ملنے جا رہا تھا۔

ڈائل 100 سروس پر حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تینوں کو کار سے باہر نکالااوراسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔