تلنگانہ

پرنسپل ‘ڈپٹی وارڈن ‘ اسٹاف نرس معطل : بی شفیع اللہ

سکریٹری ٹمریز بی شفیع اللہ نے کہا کہ ٹمریز نارائن کھیڑ گرلز جونیئر کالج میں انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر کی طلبہ کی زچگی کی خبر موصول ہوئی ۔

حیدرآباد: سکریٹری ٹمریز بی شفیع اللہ نے کہا کہ ٹمریز نارائن کھیڑ گرلز جونیئر کالج میں انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر کی طلبہ کی زچگی کی خبر موصول ہوئی ۔

واقعہ کے متعلق معلوم ہوتے ہی فوری کاروائی کی گئی اور پرنسپل ڈپٹی وارڈن نیز اسٹاف نرس کو ذمہ داریوں کی ادائیگی میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پرخدمات سے معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی جامع جانچ کے بعد خاطیوں کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سے مزید تحقیقات کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔