حیدرآباد
ٹرینڈنگ

تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر گاندھی بھون میں جشن

اس جشن میں پارٹی لیڈروں کا جوش دیکھنے لائق تھاجنہوں نے اس تبدیلی کو ریاست کے عوام کیلئے فال نیک قراردیا۔کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر حیدرآباد میں واقع اس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں جشن کا ماحول دیکھاگیا۔پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں، محبان کانگریس کی بڑی تعداد انتخابی نتائج کے ساتھ ہی جمع ہوگئی جنہوں نے بڑے پیمانہ پر جشن منایا، پٹاخے چھوڑے اور رقص کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے اسٹیٹ کونسل اجلاس میں اہم فیصلے
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

کانگریس، 2014میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعدپہلی مرتبہ اس تلگوریاست میں حکومت بنانے کے موقف میں آگئی ہے۔اس جشن میں پارٹی لیڈروں کا جوش دیکھنے لائق تھاجنہوں نے اس تبدیلی کو ریاست کے عوام کیلئے فال نیک قراردیا۔کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔