جرائم و حادثات

تلنگانہ:رشتہ دار کی آخری رسومات کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثہ میں دو بھائی ہلاک

قریبی رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں دو بھائی ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: قریبی رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں دو بھائی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ واقعہ تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مہلوک بھائیوں جن کی شناخت ضلع کے دھرماساگرمنڈل مستقرکے رہنے والے 58سالہ سدرشن اور55سالہ سومیا کے طورپر کی گئی ہے،اپنے قریبی رشتہ دار کی موت پر موٹرسائیکل پر گئے تھے۔

آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد وہ واپس ہورہے تھے کہ ضلع کے ایلاپورکے نواحی علاقہ باہوپیٹ میں آرٹی سی بس نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ کے نتیجہ میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

a3w
a3w