دہلی

تمام ریاستوں کو برڈفلو اموات سے چوکس رہنے مرکز کامشورہ

مرکز نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ گھریلو پرندوں اور پولٹری میں غیرمعمولی اموات کے خلاف چوکس رہیں اور اس کے بارے میں محکمہ افزائش مویشیان کو فوری معلومات فراہم کریں تاکہ عوام کی صحت کے لئے فوری اقدامات کئے جاسکیں۔

نئی دہلی: مرکز نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ گھریلو پرندوں اور پولٹری میں غیرمعمولی اموات کے خلاف چوکس رہیں اور اس کے بارے میں محکمہ افزائش مویشیان کو فوری معلومات فراہم کریں تاکہ عوام کی صحت کے لئے فوری اقدامات کئے جاسکیں۔

پرندوں کے فلو یا برڈفلو کے خلاف ایکشن پلان کے تحت فوری اقدامات کئے جاسکیں۔

نیشنل سنٹر فار ڈزیس کنٹرول (این سی ڈی سی) اور محکمہ آفزائش مویشیان و ڈیری فارمنگ کی جانب سے 25مئی کو جاری کردہ مشترکہ اڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ 2024 میں چار ریاستوں آندھراپردیش (نیلور)، مہاراشٹر (ناگپور)، کیرالا (الاپوزہ، کوٹائم اور پٹھانم تیٹھا) اضلاع اور جھارکھنڈ (رانچی) نے مبینہ طور پر پولٹری میں برڈفلو کی اطلاع دی ہے۔

مشترکہ اڈوائزری میں کہا گیا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ برڈفلو (H5N1) انفکشن انتہائی متعدی ہوتا ہے اور انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ لازمی ہے کہ اس انفکشن کو گھٹانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

(H5N1) اصل برڈفلو وائرس ہے جو دنیا بھر میں کئی مرتبہ پولٹری میں دیکھا گیا ہے۔ وائرس کی دونوں قسمیں (HPAI) اور(LPAI) بعض اوقات دیگر دودھ پلانے والے حیوانات بشمول انسانوں کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔

انسانوں میں راست طور پر متاثرہ پولٹری کے ساتھ رابطہ یا آلودہ ماحول کی وجہ سے یہ انفکشن لاحق ہوتا ہے۔

a3w
a3w