ویڈیو: کروا چوتھ پر گرل فرینڈ کے ساتھ شاپنگ، بیوی نے بازار میں شوہر کی پٹائی کردی
اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہوئی ہے۔ بیوی اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا کالر پکڑ کر اسے مارتی پیٹتی ہے۔ یہ دیکھنے کے لئے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو جاتی ہے۔
نئی دہلی: یہ بالی ووڈ کی ایک فلم کے منظر جیسا لگتا ہے جب ایک خاتون نے غازی آباد کے ایک مصروف بازار میں اپنے شوہر کو پیٹ کر رکھ دیا۔
وجہ: وہ کروا چوتھ پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ خریداری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہوئی ہے۔ بیوی اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا کالر پکڑ کر اسے مارتی پیٹتی ہے۔ یہ دیکھنے کے لئے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو جاتی ہے۔
جب اس شخص کی گرل فرینڈ اسے بچانے کی کوشش کرتی ہے تو اسے بھی مارا پیٹا جاتا ہے۔
دکاندار، جہاں یہ واقعہ پیش آیا، باہر باہر چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ کہہ رہا تھا کہ دکان کے باہر نکلو اور جو بھی معاملہ ہے دکان کے باہر طے کرو۔
بیوی نے شوہر کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شوہر سے ان بن کے بعد بیوی اس کا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی اور والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔
کروا چوتھ کے موقع پر وہ اپنی ماں کے ساتھ خریداری کرنے آئی تھی کہ اس نے بازار میں اپنے شوہر کو دوسری عورت کے ساتھ دیکھ لیا اور بحث و تکرار کے بعد اس کی پٹائی کردی۔ گرل فرینڈ نے دخل اندازی کی تو اسے بھی نہیں چھوڑا گیا۔
کروا چوتھ ایک ہندو تہوار ہے، جو زیادہ تر ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں منایا جاتا ہے۔ اس دن شادی شدہ خواتین روزہ رکھتی ہیں اور اپنے شوہر کی لمبی عمر کے لئے دعا کرتی ہیں۔
کروا چوتھ ہندو کیلنڈر کے مہینے کارتک میں کرشنا پکشا کے چوتھے دن یا تاریک پندرہواڑے کو منایا جاتا ہے۔