آندھراپردیش

بم کی جھوٹی دھمکیاں دینے والوں پر سفری پابندی، مرکز کا غور

شہر ی ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے اتوار کے روز کہا کہ مرکز، ان مجرموں پر فضائی سفر پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات پر غور کررہا ہے جو جھوٹی بم کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

وشاکھا پٹنم (پی ٹی آئی) شہر ی ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے اتوار کے روز کہا کہ مرکز، ان مجرموں پر فضائی سفر پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات پر غور کررہا ہے جو جھوٹی بم کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

وشاکھا پٹنم۔ وجئے واڑہ دو فلائٹس کا افتتاح کرنے کے بعد یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رام موہن نائیڈو نے کہا کہ حکومت فرضی خطرات کو روکنے کیلئے بین الاقوامی ایجنسیوں، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ونگس اور انٹلیجنس بیورو کا تعاون حاصل کرے گی اور مرکزی حکومت، اس تناظر میں شہری ہوا بازی کے دو قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔

ان خطرات کو ختم کرنے کیلئے ہم بین الااقومی ایجنسیوں، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور انٹلیجنس کی مدد حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم، شہری ہوا بازی کے 2قوانین میں تبدیلیوں کے اقدامات کررہے ہیں۔

جو کوئی کبھی ان جھوٹی دھمکیاں دینے کے واقعات میں ملوث ہے، اس کو سخت سزا دی جائے گی۔ بھاری جرمانہ بھی عائد کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان افراد (جھوٹی دھمکیاں دینے والے) کو فضائی سفر پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں۔ اس بارے میں ہم، آنے والے دنوں میں اعلان کریں گے۔

13دنوں میں ہفتہ کے روز تک 300 فلائٹس میں بم کی دھمکیاں وصول ہوئی ہیں ان میں بیشتر دھمکیاں فرضی ثابت ہوئیں۔ بیشتر دھمکیاں سوشل میڈیا کے ذریعہ دی گئی تھیں۔ رام موہن نائیڈو نے کہا کہ ان فرضی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کی گئی اور ہم نے اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پلاٹ فام ایکس سے بھی تعاون طلب کیا ہے۔