شمالی بھارت

احتجاجی ڈاکٹروں کو مرکز کا تیقن

کولکتہ میں ایک 31سالہ پی جی ٹرینی کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) کی اپیل پر آج ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے ریاستوں میں طبی خدمات متاثر ہوئی۔

نئی دہلی: مرکزی وزارتِ صحت نے اتوار کے دن ڈاکٹروں کو تیقن دیا کہ ان کی سیفٹی یقینی بنانے کے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

کولکتہ میں ایک 31سالہ پی جی ٹرینی کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) کی اپیل پر آج ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے ریاستوں میں طبی خدمات متاثر ہوئی۔

فیڈریشن آف ریسیڈنٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن (فورڈا)، انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے)، ریسڈنٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن آف گورنمنٹ میڈیکل کالجس اینڈ ہاسپٹلس دہلی کے نمائندوں نے مرکزی وزارتِ صحت میں سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کی۔

وزارت نے تیقن دیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو معالجین کی سیفٹی یقینی بنانے کے سارے ممکنہ اقدامات تجویز کرے گی۔ ریاستی حکومتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا اور ان کی بھی تجاویز بھی لی جائیں گی۔

اسوسی ایشنس کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ حکومت صورتحال سے اچھی طرح واقف ہے اور وہ ان کے مطالبات کے سلسلہ میں حساس ہے۔ 26ریاستیں ہیلتھ کیر ورکرس کے پروٹیکشن کے لئے قانون بناچکی ہیں۔

a3w
a3w