دہلی

مفت راشن کی ایک سال تک تقسیم کی اسکیم کو نیا نام

مرکزی حکومت نے نیشنل فوڈ سیکوریٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت ایک سال تک راشن کی مفت تقسیم کی اسکیم کو پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کا نام دیا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے نیشنل فوڈ سیکوریٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت ایک سال تک راشن کی مفت تقسیم کی اسکیم کو پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کا نام دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
صفا بیت المال اور رہبر فاونڈیشن کے اشتراک سے سلائی مشینوں اور ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم

اِس اسکیم کے تحت مرکز نے یکم جنوری 2023ء سے این ایف ایس اے استفادہ کنندگان میں مفت راشن کی تقسیم شروع کردی ہے۔

مفت غذائی اجناس دسمبر 2023ء تک دی جائیں گی۔ حکومت کو دو لاکھ کروڑ روپئے کا خسارہ برداشت کرنا ہوگا۔

مرکزی کابینہ نے 23 دسمبر 2022ء سے ایک سال تک این ایف ایس اے استفادہ کنندگان کو مفت غذائی اجناس دینے کے فیصلہ کو منظوری دی تھی۔ اِس اقدام سے زائد از 81.35 کروڑ این ایف ایس اے استفادہ کنندگان کو فائدہ پہونچے گا۔

قبل ازیں این ایف ایس اے کے تحت استفادہ کنندگان کو رعایتی قیمتوں پر چاول اور گیہوں فراہم کیے جاتے تھے۔