حیدرآباد

صدرنشین کرناٹک اردو اکیڈیمی مولانا محمد علی قاضی کا دورہ حیدرآباد

حیدرآباد: کرناٹک اردو اکیڈیمی بنگلور کے صدرنشین مولانا محمد علی قاضی حیدرآباد کے دورہ پر ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے حضرت ہادی دکن لائبریری اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بارگاہ حضرت پتھر والے صاحب حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے کتب خانہ اور تحقیقی مرکز کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں موجود کتابوں اور مخطوطات وغیرہ کی معلومات حاصل کیں۔

مہمانوں کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے گلپوشی اور شال پوشی بھی کی گئی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ کرناٹک اردو اکیڈیمی بنگلور کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔  

a3w
a3w