حیدرآباد

حج کمیٹی کے زیراہتمام اتوار 14مئی کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و غوث الثقلین اسوسی ایشن سکندرآباد کے زیراہتمام عازمین حج کا ساتواں تربیتی اجتماع جامع مسجد سکندرآباد میں صبح 10 تا3 بجے سہ پہر مقرر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و غوث الثقلین اسوسی ایشن سکندرآباد کے زیراہتمام عازمین حج کا ساتواں تربیتی اجتماع جامع مسجد سکندرآباد میں صبح 10 تا3 بجے سہ پہر مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حج کمیٹی کا ہفتہ اور اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
مینار گارڈن عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع
حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع

جناب محمد زبیراحمد، جناب محمد ضیاء المصطفی ارکان اسوسی ایشن نے بتایا کہ اتوار 14 مئی کو عازمین حج کا ساتواں تربیتی اجتماع تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و غوث الثقلین اسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔

جناب سید قدیرالدین مسیح بابا سکریٹری جامع مسجد سکندرآباد نگرانی کریں گے۔ مولانا ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی خطیب و امام شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی، مولانا محمد فصیح الدین نظامی خطیب جامع مسجد سکندرآباد، مفتی سید احمد غوری استاذ جامعہ نظامیہ مہمان مقررین ہوں گے۔

جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے۔ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ای او حج کمیٹی انتظامی اُمور پر روشنی ڈالیں گے۔

خواتین کیلئے پردہ کا علحدہ انتظام رہے گا۔ عازمین حج اپنے ساتھ قلم اور نوٹ بک ضرور ساتھ رکھیں اور چھوٹے بچوں کو ہرگز ساتھ نہ لے آئیں۔ اپنے ساتھ اسناکس اور بسکٹ کے چھوٹے پیاکٹس ساتھ رکھیں۔ وقت کی پابندی کی گزارش کی جاتی ہے۔

a3w
a3w