حیدرآباد

حیدرآباد میں بارش کاامکان

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق شہر کے 6زونس کے بشمول چارمینار‘خیریت آباد‘کوکٹ پلی‘ ایل بی نگر‘سکندرآباداورشیری لنگم میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے 22تا24 نومبر(تین دنوں)کے دوران شہر حیدرآبادمیں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق شہر کے 6زونس کے بشمول چارمینار‘خیریت آباد‘کوکٹ پلی‘ ایل بی نگر‘سکندرآباداورشیری لنگم میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔

اور موسم کہرآلودرہے گا۔ شہر میں اقل ترین درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سلسیس درج کئے جانے کا امکان ہے

جبکہ اعظم ترین درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاجاسکتا ہے۔ ٹی ایس ڈی پی ایس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔

a3w
a3w