آندھراپردیش

راگولاپاڈو پمپ ہاؤس سے پانی پمپ کرنے کی ویڈیو دیکھ کرچندرابابو نے مسرت کااظہار کیا

ہندری نیوا نہر کو چوڑا کرتے ہوئے راگولاپاڈو پمپ ہاؤس سے 10 موٹروں کے ذریعہ پانی پمپ کرنے کا انتظام کرنے پر وزیرپی کیشو نے وزیر اعلیٰ چندرابابو کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر نے بتایا کہ ایچ این ایس ایس نہر میں وافر مقدار میں پانی آ رہا ہے اور اس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

حیدرآباد: اے پی کے راگولاپاڈو لفٹ اریگیشن (پمپ ہاؤس) سے 10 موٹروں کے ذریعہ پانی کو ایچ این ایس ایس نہر میں چھوڑا گیا۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

ہندری نیوا نہر کو چوڑا کرتے ہوئے راگولاپاڈو پمپ ہاؤس سے 10 موٹروں کے ذریعہ پانی پمپ کرنے کا انتظام کرنے پر وزیرپی کیشو نے وزیر اعلیٰ چندرابابو کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر نے بتایا کہ ایچ این ایس ایس نہر میں وافر مقدار میں پانی آ رہا ہے اور اس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

اس موقع پر راگولاپاڈو پمپ ہاؤس سے 10 موٹروں کے ذریعہ پانی پمپ کرنے کی ویڈیو وزیر کیشوو نے وزیر اعلیٰ چندرابابو کو بھیجی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ ویڈیو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اتنی بڑی مقدار میں پانی اننت پور ضلع میں لانا خوش آئند بات ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ اتحاد حکومت کے اقتدار میں آنے کے ایک سال کے اندر ہی نہر کی گنجائش کو دوگنا کیا گیا ہے، جس کے تحت پہلے 6 موٹروں سے چلنے والے نظام کو 12 موٹروں تک بڑھایا گیا ہے، اور اس وقت نہر میں دوگنی گنجائش سے پانی بہہ رہا ہے، جو کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔