امریکہ و کینیڈا

بچوں پر زیادتی کا الزام، یوٹیوبر روبی فرانکے گرفتار

ریلیز کے مطابق 41 سالہ روبی فرانکے نے اپنے یوٹیوب چینل '8 پسنجر' کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، جو اب بند ہوچکا ہے۔ اس چینل پر وہ اپنے چھ بچوں کے ساتھ اپنی پرورش کے طریقے دکھاتی تھیں۔

واشنگٹن: بچوں پر زیادتی کے الزام میں مشہور یوٹیوب ممبر روبی فرانکے کو اپنے کاروباری پارٹنر کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی سانتا کلاز کے محکمہ صحت عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمسن بچہ کھانا اور پانی مانگ رہا تھا۔ اس کی حالت اتنی سنگین تھی کہ سانتا کلارا کی ایمرجنسی میڈیکل سروس (EMS) نے جب اس کا جائزہ لیا تو اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
بچے کے ساتھ بدفعلی
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

حکام نے بتایا کہ انہیں چہارشنبہ کے روز ایک کمزور اور نقص تغذیہ کا شکار بچہ کے بارے میں رپورٹ موصول ہوئی۔ اس کو کھلے زخم لگے تھے اور وہ مدد مانگ رہا تھا۔

ریلیز کے مطابق 41 سالہ روبی فرانکے نے اپنے یوٹیوب چینل ‘8 پسنجر’ کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، جو اب بند ہوچکا ہے۔ اس چینل پر وہ اپنے چھ بچوں کے ساتھ اپنی پرورش کے طریقے دکھاتی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روبی فرانک پر اپنے بچوں کو ستانے کے لیے ممنوعہ طریقے جیسے ان کا کھانا پینا بند کردینا، استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

a3w
a3w