آندھراپردیش

چندرا بابو نائیڈو کی جیل سے رہائی

چندرا بابو نائیڈو کو راجہ مہندرا ورم سنٹرل جیل سے شام 4 بجے رہا کر دیا گیا۔ اس موقع پر چندرابابو نائیڈو کی اہلیہ نارا بھونیشوری، بیٹے نارا لوکیش، بہو نارا برہمانی اور پوتے دیونش نے چندرابابو نائیڈو کا استقبال کیا۔

وشاکھاپٹنم: تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کو اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں عبوری ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ہی سنٹرل جیل کے حکام نے چندرابابو نائیڈو کی رہائی کا عمل کا شروع کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
انجینئر رشید، تہاڑ جیل واپس

اگرچہ چندرابابو نائیڈو کو عبوری ضمانت مل گئی تھی، لیکن نارا لوکیش اور نارا برہمنی سے راجمندری سنٹرل جیل میں پوچھ تاچھ کی گئی۔

بعد میں چندرا بابو نائیڈو کو راجمندری سنٹرل جیل سے شام 4 بجے رہا کر دیا گیا۔ اس موقع پر چندرابابو نائیڈو کی اہلیہ نارا بھونیشوری، بیٹے نارا لوکیش، بہو نارا برہمانی اور پوتے دیونش نے چندرا بابو نائیڈو کا استقبال کیا۔

 چندرا بابو نائیڈو کے ارکان خاندان کے ساتھ تلگودیشم پارٹی کے ریاستی صدر اچن نائیڈو، این چنا راجپا، جی بچیا چودھری، اے اپاراؤ، اے واسو اور کچھ دیگر ٹی ڈی پی قائدین وہاں پہنچے۔ دوسری طرف ریاست بھر سے ٹی ڈی پی کے پرستار اور قائدین راجمندری سنٹرل جیل کے مین گیٹ پر پہنچ گئے اور وہاں جشن منایا۔

چندرا بابو نائیڈو راجمندری سنٹرل جیل سے پیدل ہی مین گیٹ پر پہنچے۔ بعد میں وہاں سے این ایس جی کی گاڑی پہنچی۔ چندرابابو نائیڈو کے بہنوئی ننداموری بالاکرشنا نے بھی وہاں ان کا استقبال کیا۔

بعد میں چندرا بابو نائیڈو نے اپنے پوتے نارا دیونش کو بوسہ دیا۔ اس کے بعد بیوی، بہو اور بہنوئی نے ننداموری بالاکرشنا سے بات کی۔ اس کے بعد انہوں نے ان کے کندھے پر تھپکی دی اور دلاسہ دیا کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔