آندھراپردیش

ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند

پولیس نے جمعرات کے روز تلگودیشم پارٹی کے قائدین کو گھروں پر نظر بند کردیا۔ پولیس کی اس کارروائی کا مقصد ٹی ڈی پی کے چلو مارچرلہ پروگرام کو ناکام بنانا تھا۔

امراوتی: پولیس نے جمعرات کے روز تلگودیشم پارٹی کے قائدین کو گھروں پر نظر بند کردیا۔ پولیس کی اس کارروائی کا مقصد ٹی ڈی پی کے چلو مارچرلہ پروگرام کو ناکام بنانا تھا۔

متعلقہ خبریں
ٹی ڈی پی نے چندرا بابو کی گرفتاری پر مودی سے مداخلت کی درخواست کی
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
وائی ایس وویکا نندا قتل کے ملزم دستگیر کے والد حملہ میں زخمی
حکمراں جماعت وائی ایس آر سی پی کو دھکہ
کراسامو کھیل کے دوران لاٹھی کی مار سے رکن اسمبلی گرپڑے

حکمراں جماعت وائی ایس آر سی پی پر لوک سبھا الیکشن (13مئی) اور اس کے دوسرے دن تشدد کے واقعات کو ہوا دینے کے خلاف ٹی ڈی پی نے چلو ماچرلہ پروگرام کا اعلان کیا تھا تاکہ تشدد سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی جاسکے،

بتایا جاتا ہے کہ حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے پی رام کرشنا ریڈی کی ایما پر یہ تشدد کے واقعات پیش آئے تھے تاہم پولیس نے پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور ٹی ڈی پی قائدین کو گھروں پر نظر بند کردیا۔

ضلع ایس پی پالناڈو ایم گارک نے اعلان کیا کہ چلو مارچرلہ پروگرام کو پولیس نے اجازت نہیں دی ہے۔ پولیس کے اہلکار آج صبح ٹی ڈی پی کے چندر سرکردہ قائدین کے مکانات پہونچی اور ان قائدین کو مارچرلہ کی طرف جانے سے روک دیا۔

ٹی ڈی پی قائدین نکا آنند بابو اور کے سرینواس راؤ کو گنٹور میں ان کے گھروں پر نظر بند کردیا۔ پولیس نے گولہ پوڈی میں سابق وزیر ڈی اوما کو گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا۔

اسی طرح وجئے واڑہ میں ٹی ڈی پی کے پولٹ بیورو رکن ورلہ رمیا کو گھر پر نظر بند کردیا گیا۔حلقہ اسمبلی مارچرلہ کے تلگودیشم پارٹی امیدوار جولہ کنٹی برہما نندا ریڈی،13مئی سے مسلس گھر پر نظر بند ہیں۔

اس حلقہ میں مابعد انتخابات تشدد کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ رائے دہی کے روز7 مقامات پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو نقصان پہونچایا گیا۔

وائی ایس آر کانگریس پارٹی امیدوار رام کرشنا ریڈی جو مسلسل پانچویں میعاد کیلئے دوبارہ الیکشن لڑرہے ہیں، نے ایک مرکز رائے دہی پر ووٹنگ مشینوں کو نقصان پہونچایا۔

اس سلسلہ میں منگل کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ریڈی کے خلاف کیس درج کرلیا اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے فوری گرفتاری کے حکم پر ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

a3w
a3w