آندھراپردیش

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری، دل کا دورہ پڑنے سے 6 افراد کی موت

کرشنا ضلع سے تعلق رکھنے والے 60سالہ کوڈالی سدھاکر راؤ کی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کی خبر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش اسکل ڈیولپمنٹ سکام میں گرفتار ریاست کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی گرفتاری پر صدمہ سے دوچار 6افراد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ

 اس تلگو ریاست میں اس صدمہ سے مرنے والوں کی تعداد دو تھی جس میں اضافہ ہوگیا اور اب یہ تعداد بڑھ کر 6تک جاپہنچی۔تفصیلات کے مطابق اننت پور ضلع سے تعلق رکھنے والا 65سالہ انجینلو ٹی وی پر چندرابابو کی گرفتاری کے مناظر دیکھ رہا تھا۔

وہ اپنے لیڈر کی گرفتاری پر مایوسی کا شکار تھا۔اسی دوران ٹی وی پر یہ مناظردیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔دوسرا واقعہ کوناسیماضلع میں پیش آیا جہاں ایک ضعیف خاتون کی بھی اسی صدمہ سے موت ہوگئی۔

اس 65سالہ خاتون جس کی شناخت سوگنماں کے طورپر کی گئی ہے، کو اس کے پوتے نے سل فون پر چندرابابو کی گرفتاری کے مناظر دکھائی جس پروہ کافی مایوس ہوگئی۔اسی دوران صدمہ سے اس کا فوری طور پر دل کا دورہ پڑا اور اس کی مو ت ہوگئی۔

اسی ضلع سے تعلق رکھنے والے 62سالہ نرسمہا کی بھی اسی صدمہ سے موت ہوگئی۔اسی دوران چندرابابو کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے 67سالہ آر پاٹیتھلی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

کرشنا ضلع سے تعلق رکھنے والے 60سالہ کوڈالی سدھاکر راؤ کی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کی خبر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

تروپتی ضلع کے46سالہ وینکٹ رمنا کی بھی ٹی وی پر چندرا بابو کی گرفتاری کی خبر دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔