آندھراپردیش

اے پی کی ترقی میں چندرابابو سرگرم:ملاریڈی

حیدرآباد میں اُس وقت کے وزیر کے ٹی راما راو کی قیادت میں کئی بین الاقوامی کمپنیوں کولایاگیا جنہوں نے ریاست میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا لیکن تلنگانہ میں رئیل اسٹیٹ کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے رکن اسمبلی ملا ریڈی نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش کی ترقی میں وزیراعلیٰ چندرا بابو کافی سرگرم ہیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی آندھرا پردیش کے لئے لاکھوں کروڑ روپے مختص کر رہے ہیں اور ترقی کی رفتار چندر ابابو کی قیادت میں تیز ہورہی ہے۔

انہوں نے تروملا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں بی آرایس کے دس سالہ دور میں ترقی کے ایسے کام کئے گئے جو ملک میں کہیں اور نہیں ہوئے۔

حیدرآباد میں اُس وقت کے وزیر کے ٹی راما راو کی قیادت میں کئی بین الاقوامی کمپنیوں کولایاگیا جنہوں نے ریاست میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا لیکن تلنگانہ میں رئیل اسٹیٹ کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔

پہلے لوگ آندھرا پردیش میں جائیداد فروخت کر کے حیدرآباد آتے تھے، اب حالات بالکل الٹ ہو گئے ہیں اور تلنگانہ کے لوگ آندھرا پردیش میں جائیداد خرید کر کاروبار کر رہے ہیں۔