اداکار کوٹا سرینواس کے مکان پہنچ کرچندرابابو کا خراج
سرینواس راؤ نے نہ صرف تلگو بلکہ تمل اور کنڑ زبانوں کی ملا کر تقریباً 750 فلموں میں اداکاری کی۔ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں 9 مرتبہ باوقار "نندی ایوارڈ" سے نوازا گیا۔ ان جیسے ہمہ جہت فنکار کا دنیا سے رخصت ہونا بلاشبہ فنِ اداکاری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
حیدرآباد: مشہور تلگو اداکار کوٹا سرینواس راؤکی موت پرآندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے فلم نگر حیدرآباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر چندرابابو نائیڈو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:
"میرا کوٹّا سرینواس راؤ سے قریبی تعلق تھا۔ 1999 میں جب میں وزیر اعلیٰ تھا، اس وقت وہ رکن اسمبلی تھے۔ وہ صرف فلموں میں ہی نہیں بلکہ عوامی خدمات میں بھی سرگرم رہے۔ وہ ایک اہم فنکار تھے جو ایک ہی منظر میں رُلا بھی سکتے تھے، ہنسا بھی سکتے تھے اور خوف زدہ بھی کر سکتے تھے۔”
سرینواس راؤ نے نہ صرف تلگو بلکہ تمل اور کنڑ زبانوں کی ملا کر تقریباً 750 فلموں میں اداکاری کی۔ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں 9 مرتبہ باوقار "نندی ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ ان جیسے ہمہ جہت فنکار کا دنیا سے رخصت ہونا بلاشبہ فنِ اداکاری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔