آندھراپردیش

بیٹیوں کے خوابوں کو پورا کرنے، بااختیار بنانے چندرا بابو نائیڈو کا عزم

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے جمعہ کے روز لڑکیوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے انہیں وسائل سے بااختیار بنانے کیلئے اجتماعی مساعی کے عزم کی ضرورت پر زور دیا۔

امراوتی (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے جمعہ کے روز لڑکیوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے انہیں وسائل سے بااختیار بنانے کیلئے اجتماعی مساعی کے عزم کی ضرورت پر زور دیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ”عالمی یوم گرل چائلڈ“ کے موقع پر کہا کہ ہمیں دختران میں مخفی بے پناہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور ان کے خوابوں کی تعبیر کیلئے دستیاب وسائل سے انہیں بااختیار بنانے کیلئے اجتماعی مساعی انجام دینے کی ضرورت ہے۔

اس سال کا تھیم ”گرلز ویژن فار دی فیوچر“ دیا گیا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے مزید کہا کہ یہ ویژن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہماری بیٹیاں ہمارے مستقبل کو بہتر بنانے اور اس کو تشکیل دینے کے عزم اور صلاحیتوں سے نوازتی ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ ان مواقع سے بہتر طور پر استفادہ کرسکیں۔

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو جو تلگودیشم پارٹی کے سربراہ بھی ہیں، نے اپنے پوسٹ میں یہ بات کہی۔