آندھراپردیش
دورہ سنگاپور سے چندرابابو کی واپسی
خصوصی طیارہ میں ریاست پہنچنے والے چندرابابو کا وزراء ستیہ پرساد، وی انیتا، سرکاری وِہپ وینکٹ راؤ، آر ٹی سی چیئرمین کے نراینا راؤ، ریاستی چیف سکریٹری وجے آنند، ڈی جی پی ہریش کمار گپتا، ایس پی گنگادھر راؤ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شاندار استقبال کیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو سنگاپور کے دورہ کے بعد واپس ہوگیے ہیں۔وہ بدھ کی رات 11:25 بجے وجئے واڑہ ایرپورٹ پر پہنچے۔
خصوصی طیارہ میں ریاست پہنچنے والے چندرابابو کا وزراء ستیہ پرساد، وی انیتا، سرکاری وِہپ وینکٹ راؤ، آر ٹی سی چیئرمین کے نراینا راؤ، ریاستی چیف سکریٹری وجے آنند، ڈی جی پی ہریش کمار گپتا، ایس پی گنگادھر راؤ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شاندار استقبال کیا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ چندرابابو روڈ کے ذریعہ اُنڈاولی واقع اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سرمایہ کاروں کو آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کی غرض سے چار روزہ دورہ پر سنگاپور گئے تھے۔
اس دورہ میں ان کے ہمراہ وزراء لوکیش، ناراینا، ٹی جی بھارت کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداربھی شامل تھے۔