کھیل

معین علی کا ٹسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور

آل راؤنڈر معین علی ٹسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوگئے تھے۔ معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راونڈر معین علی نے ٹسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور شروع کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے رابطہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
معین علی دوبارہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش
آسٹریلیا کے شان مارش کرکٹ سے سبکدوش
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
ساکشی ملک کے گھر جانا پرینکا کا ذاتی فیصلہ: برج بھوشن
اسٹوکس‘ ورلڈکپ کیلئے ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے!

 آل راؤنڈر معین علی ٹسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوگئے تھے۔ معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جیک لیچ کے ایشیز سیریز سے باہر ہونے پر مینجمنٹ معین علی کی واپسی کی خواہشمند ہے۔ واضح رہے کہ 35 سالہ معین علی نے 67 ٹسٹ میاچس میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کیں۔