آندھراپردیش

چندرابابو 75برس کے ہوگئے۔سابق مرکزی وزیر چرنجیوی کی مبارکباد

انہوں نے چندرابابو کے ساتھ کھنچوائی گئی ایک یادگار تصویر ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر شیئر کی اور ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا دور اندیش لیڈر ملنا تلگو عوام کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو 75برس کے ہوگئے۔ان کی سالگرہ کے موقع پر سابق مرکزی وزیرو مشہور فلم اداکار چرنجیوی نے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
پدما وبھوشن ملنے پر وینکیا نائیڈو اور چرنجیوی کا اظہار تشکر
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

انہوں نے چندرابابو کے ساتھ کھنچوائی گئی ایک یادگار تصویر ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر شیئر کی اور ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا دور اندیش لیڈر ملنا تلگو عوام کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔

چرنجیوی نے اپنے پیغام میں کہا”سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد چندرابابو نائیڈو صاحب۔ آپ ایک عظیم رہنما ہیں جن میں ویژن، محنت، مستقل مزاجی اور لگن جیسی خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں۔

میری نیک تمنائیں ہے کہ بھگوان آپ کو طویل عمر، اچھی صحت اور وہ طاقت عطا کرے تاکہ آپ عوام کے لئے دیکھے گئے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔

آپ جیسے محنتی، دور اندیش، پرجوش اور مخلص رہنما کا ملنا تلگو قوم کی خوش نصیبی ہے۔ میری خواہش ہے کہ آپ ہمیشہ تندرست اور خوشحال رہیں۔“