چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
وسطی ممبئی کے گام دیوی علاقے میں واقع گولڈن کروان بار کے مالک جیا شیٹی کے قتل معاملے میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت ممبئ کی سیشن عدالت نے راجن کو اس سال مئی میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا تجویز کی تھی
ممبئی (یو این آئی) بمبئی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن اپنے ایک اہم فیصلہ میں مافیاڈان چھوٹا راجن کو 2001 کو ممبئی میں قتل کی مشہور واردات شراب خانہ مالک جیا شیٹی قتل معاملہ میں دی گئی عمر قید کی سزا کو معطل کئے جانے
اور ضمانت پر رہا کئے جانے کے احکامات جاری کئے لیکن راجن کی جیل سے رہائ عمل میں نہیں آسکے گی کیونکہ وہ دیگر مجرمانہ معاملات کا اب بھی سامنا کر رہا ہے اور اس میں وہ عدالتی تحویل میں ہے۔
وسطی ممبئی کے گام دیوی علاقے میں واقع گولڈن کروان بار کے مالک جیا شیٹی کے قتل معاملے میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت ممبئ کی سیشن عدالت نے راجن کو اس سال مئی میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا تجویز کی تھی جسکے خلاف مافیاڈان نے ممبئ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ اسے دی گئ سزا کو معطل کیا جائے اور اسے ضمانت دی جائے۔
2 رکنی بنچ نے اسے ایک لاکھ روپے کی شوریٹی جمع کرانے کی ہدایت جاری کی۔