ایشیاء
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی
بنگلہ دیش کی برطرف وزیراعظم شیخ حسینہ اور دیگر 58 افراد کے خلاف گزشتہ ماہ پرتشدد جھڑپوں کے دوران ایک طالب علم کے اقدام قتل کے الزام میں تازہ کیس درج ہوا ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی برطرف وزیراعظم شیخ حسینہ اور دیگر 58 افراد کے خلاف گزشتہ ماہ پرتشدد جھڑپوں کے دوران ایک طالب علم کے اقدام قتل کے الزام میں تازہ کیس درج ہوا ہے۔
75سالہ سابق وزیر اعظم کے خلاف یہ نیا کیس ہے، جو مستعفی ہوکر 5اگست کو ہندوستان فرار ہوگئی تھیں۔ کیس جمعہ کے دن 22 سالہ فہیم فیصل نے درج کرایا۔
جس کا دعویٰ ہے کہ 4اگست کو یعنی شیخ حسینہ کی عوامی لیگ حکومت کے زوال سے ایک دن قبل دیناچ پور میں مخالف حکومت احتجاج کے دوران اسے گولی ماری گئی تھی، جس سے وہ زخمی ہوا تھا۔
اخبار ڈیلی اسٹار نے یہ اطلاع دی۔ شیخ حسینہ کے خلاف درج کیسس کی تعداد اب 155ہوگئی ہے۔ اِن میں 136قتل کیسس ہیں۔