آندھراپردیش

وزیراعلی اے پی یوروپ کے دورہ کیلئے روانہ

ریاست میں انتخابات کے بعد آندھراپردیش کے وزیراعلی و حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی ہفتہ کو بیرونی دورہ کے لئے روانہ ہوئے۔

حیدرآباد: ریاست میں انتخابات کے بعد آندھراپردیش کے وزیراعلی و حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی ہفتہ کو بیرونی دورہ کے لئے روانہ ہوئے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
یورپ میں قیامت خیز گرمی، شہریوں کو وارننگ جاری
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

جگن کو عدالت نے یوروپی ممالک کے دورہ کی مشروط اجازت دی تھی جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ اوردیگر ارکان خاندان کے ساتھ کل شام بیرونی دورہ پرروانہ ہوئے۔

ان کا یہ دورہ یکم جون تک ہوگا۔جگن کو ریاستی وزرا جوگی رمیش، کے ستیہ نارائنا، رکن پارلیمنٹ این سریش، سرکاری وہپس سی ایچ بھاسکر ریڈی، ایس اُودے بھانو، ایم ایل سیز ٹی رگھو، ایم ارون کمار نے گناورم ایرپورٹ پر وداع کیا۔