تلنگانہ

عدالتوں میں بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی، چیف منسٹر کی یقین دہانی

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت، عدالتوں میں انفراسٹرکچر کی سہولتیں فراہم کرے گی اور مختلف اضلاع کی عدالتوں میں اسٹاف کے تقررات کرے گی۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت، عدالتوں میں انفراسٹرکچر کی سہولتیں فراہم کرے گی اور مختلف اضلاع کی عدالتوں میں اسٹاف کے تقررات کرے گی۔

چیف جسٹس نے عدالت العالیہ کے دیگر ججس کے ساتھ یہاں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور چیف جسٹس ہائی کورٹ نے نئے تشکیل شدہ اضلاع میں عدالتی عمارتوں اور دیگر بنیادی ذھانچوں کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی بھرتی کی ضرورت کے بارے میں چیف منسٹر ریڈی کو واقف کرایا۔ سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔

ریونت ریڈی نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت، اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کرے گی۔ پیشرو بی آر ایس حکومت نے سال 2016 میں ر یاست کے10اضلاع کو تقسیم کرتے ہوئے 33نئے اضلاع تشکیل دئیے تھے۔