آندھراپردیش
چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کا ہیلی کاپٹرخراب ، دورہ منسوخ
وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے کوور کا براہ راست دورہ منسوخ کرتے ہوئے خصوصی طیارے کے ذریعہ راجمنڈری روانہ ہو گئے، جہاں وہ طے شدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو آج چتور اور مشرقی گوداوری اضلاع کے دورہ پر تھے۔ اس دورہ کے تحت انہیں کوور حلقہ میں پنشن کی تقسیم کے پروگرام میں خود شرکت کرنی تھی، تاہم شدید بارش نے ان کے سفر میں رکاوٹ ڈال دی۔
آدھے راستے میں ہی موسم کی خرابی کے باعث ان کا ہیلی کاپٹر واپس موڑ لیا گیا، کیونکہ لینڈنگ کے لیے حالات سازگار نہیں تھے۔ نتیجتاً، ہیلی کاپٹر کو گنا ورم ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے کوور کا براہ راست دورہ منسوخ کرتے ہوئے خصوصی طیارے کے ذریعہ راجمنڈری روانہ ہو گئے، جہاں وہ طے شدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔