تلنگانہ

تلنگانہ کے نئے سرپنچوں، نائب سرپنچوں کووزیراعلی کی مبارکباد

تلنگانہ میں حال ہی میں مکمل ہونے والے پنچایت انتخابات کے بعد نومنتخب سرپنچوں، نائب سرپنچوں اور وارڈ ارکان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) کے ذریعہ تمام نئے نمائندوں کو مبارکباد پیش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں حال ہی میں مکمل ہونے والے پنچایت انتخابات کے بعد نومنتخب سرپنچوں، نائب سرپنچوں اور وارڈ ارکان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) کے ذریعہ تمام نئے نمائندوں کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری


وزیر اعلیٰ نے اپنے پیام میں کہا ”سرپنچ، نائب سرپنچ اور وارڈ ممبر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے والے تمام بھائیوں اور بہنوں کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ بہترین طرزحکمرانی کے ذریعہ اپنی پنچایتوں کو مثالی دیہاتوں میں بدل دیں گے اور عوام کا اعتماد اور پیار حاصل کریں گے۔“


واضح رہے کہ حال ہی میں تین مرحلوں میں منعقد ہونے والے پنچایت انتخابات میں برسراقتدار کانگریس پارٹی کے تائیدی امیدواروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کانگریس نے تقریباً دو تہائی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جسے پارٹی قائدین عوامی سطح پر اپنی حکومت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق قرار دے رہے ہیں۔ دیہی عوام کی جانب سے ملنے والی اس بڑی تائیدکے بعد کانگریس کی قیادت کافی پر اعتماد نظر آ رہی ہے۔